کراچی(بیورورپورٹ) نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں اور وفاق کے نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق کیسز یکجا کرتے ہوئے تمام بڑے سکولوں کے نمائندوں کو 4اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کو غیرقانونی قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت نے پرائیویٹ اسکولز کو
5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم اگست کو اپنے ایک فیصلے میں وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولوں کو طلبا سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصول کرنے کو درست قرار دیتے ہوئے اس کی اجازت دی تھی۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ہی جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے 18 مئی 2018 کو نجی اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے روک دیا تھا۔آ