لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دل و جان سے اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا انتظامی و پولیس افسران عوام کے مسائل کے حل اور ان کی شنوائی کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور اپنے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں، عوامی شکایات سننے اور ان کے حل کیلئے روزانہ 2 گھنٹے مختص کئے جائیں جبکہ عوامی شکایات
سننے اور ان سے ملنے کے اوقات کار کو نمایاں طور پر دفاتر کے باہر آویزاں کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر آنے والے لوگوں کو عزت و احترام سے بٹھایا جائے اور انہیں افسران اور عملے کے رویے میں مثبت تبدیلی کا احساس ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور شکایات کے حل کیلئے ہدایات پر صوبہ بھر میں سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور عوامی شکایات کے حل میں تساہل برتنے والے افسران کی بازپرس ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے پاکستان میں افسران کو عوامی خدمت کو اب اپنا شعار بنانا ہوگا اور عوام اور اپنے مابین فاصلے کم کرکے خدمت کے جذبے سے معاشرے کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ دفاتر میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر آنے والے لوگوں کو عزت و احترام سے بٹھایا جائے اور انہیں افسران اور عملے کے رویے میں مثبت تبدیلی کا احساس ہونا چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے اقدامات کے حوالے سے مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔