بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اس اہم کیس کا فیصلہ 5سے 7دن میں سنا دینگے،چیف جسٹس نے اعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرکرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 5 سے 7 دن میں فیصلہ دے دیں گے ،آئین کے تحت کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو سکتا ،حکومت پنجاب اپنا تحریری جواب داخل کردے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسیحی برادری کی شادی رجسٹریشن کیس کی سماعت کی، دوران سماعت بشپ نے عدالت کوبتایاکہ یونین کونسل

مسیحی برادری کی شادیوں کورجسٹرنہیں کرتی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاملے میں رکاوٹ کیاہے؟،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مسیحی برادری نے ضابطے کے مطابق اپلائی نہیں کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کومتعددبارکہالوگوں کوسہولت فراہم کرنی ہے،نظام کو آسان کیوں نہیں بناتے؟1872 کامیرج ایکٹ تمام مذاہب کیلئے تھا۔عدالت نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرکرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاجو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…