اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

تھانوں کی حدود کا تنازع، لاش 3گھنٹے نالے میں پڑی رہی ،میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر پولیس اہل کاروں نے اس لاش کیسا تھ کیا سلوک کیا؟افسوسناک صورتحال

datetime 7  ستمبر‬‮  2018

فیصل آباد( آن لائن )فیصل آباد میں ایک نامعلوم شخص کی لاش 3تھانوں کی پولیس کے درمیان حدود کے تنازع پر کئی گھنٹوں تک نالے میں پڑی رہی۔گلبرگ پولیس ، تھانہ جھنگ بازار پولیس اور تھانہ کوتوا لی نے بھی لاش کو اپنی حدود سے باہر قرار دے دیا۔میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر پولیس اہل کاروں نے لاش نکال کر ایمبولنس کے بجائے موٹر سائیکل رکشے پر لاد کر اسپتال منتقل کی۔ فیصل آباد کے علاقے بکر منڈی میں شہریوں نے نالے میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش دیکھ کر تھانہ کوتوالی

اور تھانہ گلبرگ پولیس کو اطلاع دی۔پولیس اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر اعلان کردیا کہ یہ جگہ ان کی حدود سے باہر ہے، اس پر تھانہ جھنگ بازار پولیس کو بلایا گیا، تاہم جھنگ بازار پولیس نے بھی لاش کو اپنی حدود سے باہر قرار دے دیا۔تھانوں کے ایس ایچ اوز حدود کے تنازع پر 3گھنٹے تک ایک دوسرے سے الجھتے رہے جس پر شہریوں نے میڈیا کو اطلاع دی۔میڈیا کے نمائندوں کے پہنچنے پر تھانا جھنگ بازار پولیس نے لاش کو گندے نالے سے نکالا اور موٹر سائیکل رکشہ روک کر اس میں لاش اسپتال منتقل کی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…