منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خطرے کی گھنٹی بج گئی،محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک الرٹ جاری کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کیلئے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں،سندھ کے انتہائی متاثرہ علاقوں میں تھرپارکر، مٹیاری، جیکب آباد، حید آباد، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے بارش نہ ہونے سے آئندہ دنوں میں کراچی کا بھی خشک سالی کی لپیٹ میں آنے کا

خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خشک سال سے ملتان، میانوالی، گلگت اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔محکمہ موسمیات کے خشک سالی الرٹ میں بلوچستان کے 9 شہروں کوئٹہ، دالبندین، نوکنڈی، گوادر، پنجگور، پسنی، اوماڑہ، تربت اور جیونی کو شدید متاثر قرار دیا گیا ہے۔ خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…