منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

منکرین ختم نبوت کے دفاع کا الزام، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری بھی پھنس گئے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) منکرین ختم نبوت کا دفاع کرنے کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈووکیٹ ضیا الرحمان کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی گئی۔ اسلام آ باد بار کے ایڈووکیٹ ضیا الرحمن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور عقیدہ ختم نبوت پر یقین رکھے بغیر مسلمان ہونا ممکن نہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دستور پاکستان مجریہ 1973کے تحت غیر مسلم قرار دئیے گئے منکرین ختم نبوت گروہ (قادیانیوں) کا 4۔9۔2018کو میڈیا بریفنگ میں بھرپور دفاع کیا اورمنکرین ختم نبوت کیخلاف بات کرنیوالوں کو انتہا پسند قرار دیا اس طرح اس نے تمام مسلمانوں کو انتہا پسند قرار دے کر معاشرے میں خوف و ہراس اور ہیجان کی لہر دوڑائی ہے۔ فواد چوہدری کے اس بیان سے میری اور تمام مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ، فواد چوہدری نے اس بیان سے متفقہ دستور پاکستان کا مذاق اڑایا ہے جو پاکستان میں مذہبی فسادات کروانے کی مذموم سازش بھی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے میڈیا پر کی جانیوالی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے ماننے والوں کی شدید دل آزاری کی ہے اور مذہبی فسادات کروانے کی ناپاک کوشش کی لہذا فواد چوہدری کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ مجریہ 1997اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے مطابق مقدمہ درج کر کے سزا دلوائی جائے۔ منکرین ختم نبوت کا دفاع کرنے کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈووکیٹ ضیا الرحمان کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…