منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد پھر مندی چھاگئی ، سرمایہ کاروں کی بڑی رقم ڈوب گئی،انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس132.93پوائنٹس کی کمی سے41620پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب 62.73فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25ارب 77کروڑ 47لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر سرمایہ کاروں نے خریداری شروع کی جس کے سبب تیزی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای100انڈیکس 41804پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس41493پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری آئی اور انڈیکس مزکورہ سطح سے اوپر آگیا لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس132.93پوائنٹس کی کمی سے 41602.96پوائنٹس پربندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 61.06پوائنٹس کی کمی سے 20473.01پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس369.90پوائنٹس کی کمی سے 70680.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 86.98پوائنٹس کی کمی سے 30579.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے110کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہوا لیکن اس کے مقابلے میں229کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ہوئی اور26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بیشترکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25ارب 77کروڑ 47لاکھ روپے کی

کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت86کھرب 62ارب6کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم صرف 12کروڑ69لاکھ31ہزارشیئرز تک محدود رہا ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 119.70روپے اضافے سے2513.87روپے او خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت31.16روپے اضافے سے 672.06روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ایبٹ لیب کے حصص میں

ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 25.24روپے کمی سے 624.76روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت24.96روپے کمی سے774.99روپے پربند ہوئی۔گزشتہ روزلوٹی کیمکل کی سرگرمیاں82لاکھ65ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ دیگر کمپنیوں میں پاک انٹر بلک ،نیمر ری سنز،اینگرو پولیمر،میپل لیف ،کے الیکٹرک ،بینک آف پنجاب،ایگری ٹیک لمیٹیڈ ،شبیر ٹائلز اور بینک الفلاح کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…