منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن میں فارود بلاک بننے کی خبریں،ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا، تحریک انصاف کو اہم پیشکش کردی گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے ترجمان ملک احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کا کوئی فارود بلاک نہیں بننے جا رہا ،مسلم لیگ (ن) ہر فورم پرمتحد رہے گی،حکومت بلدیاتی نظام کو مڈ ٹرم کی طرف لے کر جانے کی کوشش کر رہی ہے،تحریک انصاف کو چاہیے ریفارمز اسمبلی میں لے کر آئیں اوران پر بحث کرکے اپوزیشن کو اعتما د میں لیں،پاکستان تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملک احمد خان نے کہاکہ اجلاس پارٹی کی طرف سے نہیں تھا ،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام یونین کونسلوں کے چیئر مینوں نے اپوزیشن لیڈر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے،میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے نمائندوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔بلدیاتی نظام میں کسی صورت تبدیلی نہیں لانے دیں گے ۔ مینڈیٹ ہمارا ہے اگر ایسا ہوا تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔مسودہ آنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے اس انتخاب میں حصہ لیا تھا۔اس خواہش کے تابع مینڈیٹ کو مڈ وے چھیننے کا حق کسی کے پاس نہیںیہ ایک غیر قانونی قدم کے زمرے میں آئے گا ۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے ریفارمز اسمبلی میں لے کر آئیں اوران پر بحث کرکے اپوزیشن کو اعتما د میں لیں ۔ملک احمدخان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط ہے اس قسم کی افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کا بلدیاتی نظام اور اس میں تبدیلی کے حوالے سے تصور ٖغلط ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجن پور اور چکوال پٹواریوں کے تبادلوں کے خلاف خط لکھ رہے ہیں۔پٹواریوں کے تبادلے روکنے کی سفارشیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج صرف وائس چیئرمینز کی حد تک تھا۔56 فی صد فنڈز کو تمام ڈسٹرکٹس میں بھیجا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاعلمی کی انتہا ہے۔1935کا وراثتی ایکٹ ختم ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی والے وارثتی کونسل کو پارلیمنٹ کے ساتھ گڑمڑ کر بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ان لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا توآنے والے پیر کو بلدیاتی نمائندے یہاں اکٹھے ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) متحد جماعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…