جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے وزیر اعظم ہاؤس کے اندرونی حصے کی ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کر دی ، نیوزی لینڈ کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم کتنے کنال پر رہتا تھا ؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہاہے کہ پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے ٗوزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے ٗوزیراعظم ہاؤس کی102گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے ٗ نیوزی لینڈ کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم1100کنال پر رہتا تھا ٗ گور نرز ٗ وزرائے اعلیٰ اور وزراء سب کفایت شعاری اپنائینگے ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ امیرحکمرانوں نے غریبوں کا پیسہ خود پر خرچ کیا، وزیراعظم ہاؤس پر عوام کے اربوں روپے خرچ کیے جاتے تھے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظردکھاتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کوبھی پتہ چلے کس طرح عوام کے پیسے پرعیاشی ہوتی تھی ٗعمران خان اب وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے ٗپنجاب ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے بھی زیادہ عالی شان ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ 3کمروں پر مشتمل اور 4 کنال سے بھی کم جگہ ہے ، وزیراعظم ہاؤس 1100کنال کی رہائش گاہ پرمحیط ہے ، حکمرانوں پراعتماد بحال کرنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھے، حکمران عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں یہ ضروری ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام پرلگنے والے پیسوں پرکرپشن یامنی لانڈرنگ ہوتی تھی ، پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا شمار کم ٹیکس دینے والے ملکوں میں ہوتاہے، عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے کا آغاز کیا تھا، ہم نئے اور پرانے پاکستان کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی فوٹیج دکھاتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس کی102گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے، یہ فوٹیج تو پہلی قسط تھی اب ہم نے بہت کچھ دکھانا ہے۔انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا وزیراعظم28 کنال اور

پاکستان کا وزیراعظم1100کنال پر رہتا تھا،غریب عوام کے شاہی حکمرانوں کی رہائش گاہیں دکھاتے رہیں گے، گورنر ہاؤسز، وزیراعلیٰ ہاؤسز بھی دکھائیں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 10ویں نمبرپرہے، ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان147ویں نمبر پر ہے جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات پاکستان میں زیادہ ہے۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…