ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے۔۔تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے پرچون فروشوں کی عید کرادی، ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ جان کر دکانداروں کی خوشی کی انتہا نہیں رہیگی

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سیکرٹریٹ میں محکمہ صنعت کا بریفنگ اجلاس منعقد ہواجس میں سالانہ ترازو پاسنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شیڈول میں ترمیم کے لئے مسودہ بل کابینہ کو بھجوایا جائے گا-کروڑوں روپے کی ترازو پاسنگ فیس ختم ہونے سے لاکھوں دکانداروں کو فائدہ ہوگا- اجلاس میں محکمہ صنعت کے تمام شعبوں

کو متحرک اور فعال کرنے اورتمام ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل نو کرکے انہیں متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کی مہلت ہے، اوزان و پیمائش کے پیمانے درست کرلئے جائیں -اوزان و پیمائش کے پیمانے چیک کرنے کے لئے اچانک چھاپے مارے جائیں گے- کسی سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن عوام کا استحصال کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے اورمیں خود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کروں گا- ہمیں ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے اور نتائج دینا ہیں-جس نے کام نہیں کرنا وہ کہیں اور چلا جائے-عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے-سیکرٹری صنعت ، ڈی جی صنعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈی جی انڈسٹریز نے محکمہ صنعت کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے لیکن بدقسمتی سے بورڈ کی گزشتہ9سالہ کارکردگی مایوس کن ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کے مواقعوں سے

بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا -بورڈ کو کاغذی کارروائی کی بجائے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔دریں اثناء صوبائی وزیر نے سیکرٹریٹ میں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل آبادانڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…