جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا استعفیٰ،نندی پور پاور پلانٹ کرپشن سکینڈل میں بابر اعوان کا کیا کردارتھا؟منصوبے کی کل لاگت کتنی تھی؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، قانون کی حکمرانی مجھ سے ہونی چاہیے، وزیراعظم کے قوم سے کئے گئے وعدے پر استعفیٰ دیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے کر

وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے ہونی چاہیے، وزیراعظم کے قوم سے کئے گئے وعدے پر استعفیٰ دیا ہے،ساتھ دینے پر تحریک انصاف کے رہنما?ں و کارکنان کا شکرگزار ہوں،انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور جسٹس(ر) ریاض کیانی اور سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیاتھا،جس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو سابق وزیرقانون کی حیثیت سے ملزم نامزد کیا گیا تھا۔نندی پور پاور منصوبے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27دسمبر2007کو دی تھی اور اس منصوبے کی کل لاگت 329ملین امریکی ڈالر تھی، اس منصوبے کا کنٹریکٹ 28جنوری 2008کو این جی پی سی ایل اور ایک چینی کمپنی کے درمیان ہوا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کی غفلت کے باعث نندی پور پاور پلانٹ کی تنصیب میں دو سال کی تاخیر سے قومی خزانے کو ستائیس ارب کا نقصان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…