پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

صدارتی انتخاب، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دلچسپ صورتحال، عمران خان سے پھر غلطی ہوگئی،پیپلزپارٹی نے فوراً ہی اعتراض کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدارتی انتخاب، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دلچسپ صورتحال، عمران خان سے پھر غلطی ہوگئی،پیپلزپارٹی نے فوراً ہی اعتراض کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عارف علوی واضح اکثریت سے پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عارف علوی کو پارلیمنٹ سے 212، پنجاب اسمبلی سے 186، بلوچستان اسمبلی سے 45 اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 78 ووٹ حاصل کیے،

تاہم انھیں سندھ اسمبلی سے 56 ووٹ ملے۔پارلیمنٹ کے نتائج کے مطابق عارف علوی کو 212 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو صرف 81 ووٹ ملے۔ عارف علوی نے صدارتی انتخاب میں کل 353 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔جبکہ پارلیمنٹ سے ملنے والے ووٹوں میں اگر مولانا فضل الرحمان اوراعتزاز احسن کے ووٹوں کو اکٹھاکرلیاجائے تو ان کی تعداد بھی 212ہی بنتی ہے۔قومی اسمبلی میں آج اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے لگے تو ان کے پاس اسمبلی کارڈ نہ تھا جس پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کر دیا، تاہم سپیکر کی مداخلت پر عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی۔دریں اثناء وفاقی وزیر تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ عارف علوی بطور صدر اپنے فرائص اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے ٗامریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف امور پر اعتراض موجودہے جہاں پر اختلاف ہے اس کودور کیاجائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود نے کہاکہ ڈاکٹرعارف علوی کاتعلق نچلے طبقہ سے ہے اور وہ بطور صدر اپنے فرائص اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عارف علوی دو مرتبہ الیکشن لڑکرآئے ہیں عارف علوی نے طویل سیاسی جدوجہد کی ہے وہ قومی اسمبلی کے دومرتبہ ممبررہے ہیں

نمبر گیم ہمارے پاس موجود ہے عارف علوی آسانی سے صدرپاکستان بن جائیں گے صدرممنون حسین نے کوئی الیکشن نہیں لڑاتھا ٗعارف علوی منجھے ہوئے سیاست دان ہیں امریکی وزیرخارجہ پاکستان آئیں گے وزیراعظم عمران خان کی ان سے ملاقات کریں یانہ کریں یہ فیصلہ دفتر خارجہ کرئے گی ۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف امور پر اعتراض موجودہے جہاں پر اختلاف ہے اس کودور کیاجائے اور ہم ہنگی کو بڑیاجائے یہ دورنوں ملک کے مفاد میں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…