ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ایس ایل فورکی تیاریاں عروج پر ، بڑے بڑے نام شرکت پر تیار ہوگئے، زبردست تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ایسے میں جنوبی افریقاکے سابق کپتان ابراہم ڈی ویلیئرزپی ایس ایل فورمیں شرکت پرتیارہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کا شکارآسٹریلوی اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنرکی بھی پی ایس ایل میں شرکت کاامکان ہے۔پی ایس ایل فورکیلیے دستیاب پلیئرز کی فہرست ستمبرکے اختتام تک جاری کردی جائے گی اوراکتوبر کے وسط میں ڈرافٹنگ ہوگی۔باوثوق ذرائع کے مطابق جنوبی افریقاکے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز

پی ایس ایل میں شرکت پرتیارہیں۔انہیں برینڈن مک کلم کی جگہ لاہورقلندرکاکپتان مقررکیاجارہاہے۔ لاہورفرنچائزمک کلم کی زیرقیادت ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے پہلی ہی رانڈ سے باہرہوگئی۔ڈی ویلیئرزکاشماردنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں کیاجاتاہے۔جوانٹرنیشنل کرکٹ میں20 ہزارسے زائد رنزبناچکے ہیں۔جس میں 47سنچریز اور109ففٹیز شامل ہیں۔کئی عالمی ریکارڈزبھی ان کے نام ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کاشکار آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ اوراوپنرڈیوڈ وارنرکی بھی پی ایس ایل فورمیں شرکت کاامکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…