پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ، چین سے بھاری قرضے لیکر متعدد اہم ممالک بُری طرح پھنس گئے ،قرض واپسی کرنے میں ناکامی پر سری لنکا اور مالدیپ کو کیا قیمت چکانا پڑی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کے تحت مختلف ممالک میں تیزی سے تجارتی بنیادی ڈھانچے کھڑے کرنے میں مصروف ہے۔ جن ممالک میں یہ منصوبے جاری ہیں، وہاں اب بیرونی قرضوں کے مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق چین صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی نیو سِلک روڈ منصوبے کا اعلان 2013میں کیا تھا۔ اس تجارتی منصوبے کے تحت بیجنگ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اربوں ڈالر سے مختلف ممالک میں ریلوے لائنز، سڑکیں اور

بندرگاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔اس منصوبے کے پانچ برس بعد چینی صدر دفاعی پوزیشن پر آ گئے ہیں کیوں کہ اس حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ چین غریب ممالک میں قرض کے جال بچھا رہا ہے اور بہت سے ممالک وسائل میں کمی کی وجہ سے ان کی ادائیگی نہیں کر پائیں گے۔دوسری جانب اس منصوبے کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں چینی صدر شی نے اس کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے۔تاہم مالدیپ کے جلاوطن اپوزیشن لیڈر محمد نشید نے بحر ہند میں چینی اقدامات کو زمین کی چوری اور استعماریت قرار دیا کیوں کہ اس ملک کو ملنے والا اسی فیصد قرض چین نے فراہم کیا ہے۔ سری لنکا چینی قرض کی پہلے ہی بہت بڑی قیمت ادا کر چکا ہے۔ سری لنکا نے چین کے 1.4ارب ڈالر کے منصوبوں کے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنی ایک انتہائی اہم بندرگارہ 99 برسوں کے لیے چین کو لیز پر فراہم کر دی ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کے تحت مختلف ممالک میں تیزی سے تجارتی بنیادی ڈھانچے کھڑے کرنے میں مصروف ہے۔ جن ممالک میں یہ منصوبے جاری ہیں، وہاں اب بیرونی قرضوں کے مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق چین صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی نیو سِلک روڈ منصوبے کا اعلان 2013میں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…