پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

یہ پروفیسر 5ماہ سے مجھے ہراساںکر تا اور میرا موبائل نمبر مانگ رہا ہے، شکایت کرنے پر میرے ابو کو گرفتار کرادیا ۔۔بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کی ٹاپر طالبہ کیساتھ کیا کچھ ہوتا رہا؟ منظر عام پر آتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کر دئیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)انسپکٹر جنرل سندھ جاوید سلیمی نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ میں زیر تعلیم طالبہ کو پروفیسر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے کر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔شہید بے نظیر آباد یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی فائنل ایئر کی طالبہ فرزانہ جمالی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا تھا

کہ انگلش ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر عامر علی خٹک 5 ماہ سے اسے ہراساں کر رہے ہیں اور موبائل نمبر مانگ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں فرزانہ جمالی نے الزام عائد کیا کہ جب انہوں نے پروفیسر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی بات اپنے والد صاحب کو بتائی تو انہوں نے وائس چانسلر سے ملنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے پہلے تو ملنے سے انکار کردیا اور بعد میں ان کے والد سے کہا کہ اس معاملے کو یہیں پر دبا دیں۔فرزانہ جمالی نے الزام لگایا کہ جب ان کے والد اعجاز جمالی نے وائس چانسلر سے شکایت کی تو اْن کے والد کو پولیس کے ذریعے گرفتار کرا دیا گیا۔طالبہ نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میرا تعلیمی ریکارڈ اتنا اچھا ہے، میں نے ایف پی ایس سی کا اسکریننگ ٹیسٹ دیا، جس میں 43 میں سے بمشکل 10 طلباء پاس ہوئے، جن میں سے ایک میں ہوں جبکہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں میری سیکنڈ پوزیشن ہے۔ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟فرزانہ جمالی نے کہا کہ میرا مطالبہ یہ ہے کہ مجھے کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے اور میرے بابا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کیوں کٹوائی گئی ہے۔رزانہ جمالی نے الزام لگایا کہ جب ان کے والد اعجاز جمالی نے وائس چانسلر سے شکایت کی تو اْن کے والد کو پولیس کے ذریعے گرفتار کرا دیا گیا۔طالبہ نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میرا تعلیمی ریکارڈ اتنا اچھا ہے، میں نے ایف پی ایس سی کا اسکریننگ ٹیسٹ دیا، جس میں 43 میں سے بمشکل 10 طلباء پاس ہوئے، جن میں سے ایک میں ہوں جبکہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں میری سیکنڈ پوزیشن ہے۔ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…