جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پشاور ٗبی آر ٹی منصوبے سے بڑی چوری پکڑی گئی،گروہ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے کیا کچھ بر آمد ہوا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

پشاور(آن لائن) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیر تعمیر بی آر ٹی منصوبے کے گودام سے سریا چرانے والے ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سریا اور دیگر سامان بر آمد کرلیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل طاہر داوڑ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند ناعاقبت اندیش چور عوامی آمد و رفت کے لئے تعمیر ہونے والے بی آر ٹی منصوبے کے لئے لائے گئے سریااور

دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں اور موقع پاتے ہی بی آر ٹی کے گودام سے سریا وغیرہ چوری کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیا ب کارروائی کرتے ہوئے ملک باسط ولد ملک ظریف کو گرفتار کر کے موقع پر اس کے قبضے سے محض معمولی مالیت کا سریا برآمد کر لیا تاہم ملزم کی چالاکی اور چال چلن کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس افسران نے ملزم سے مزید تفتیش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ملزم نے انٹاروگیشن کے دوران سنسنی خیر انکشافات کرتے ہوئے مزید دو ساتھیوں کے نام اگل دئیے جس پر ایس پی رورل طاہر داوڑ کی نگرانی میں چمکنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عثمان اور احسان حمید پسران حمید گل کو گرفتار کرکے ان کے گودام واقع سبزی منڈی نزد پردہ باغ سے دو کروڑ روپے مالیت سے زائد کا چوری شدہ سریا اور دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ملزمان سے اس ضمن میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیر تعمیر بی آر ٹی منصوبے کے گودام سے سریا چرانے والے ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سریا اور دیگر سامان بر آمد کرلیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…