راولپنڈی(سی پی پی)سابق وزیراعظم نواز شریف سے علی احمد کردنے اڈیالہ جیل میں ملاقا ت کی اورنواز شریف سے ان کی صحت کے متعلق بھی دریافت کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ہر لحاظ سے بہتر ہے ،میری نوازشریف سے10برس بعد ملاقات ہوئی،پاکستان کی سیاسی تاریخ اب نواز شریف اورمریم کے حوالے سے چلے گی اور نوازشریف اس سیاسی کردارسے آگاہ ہیں جوانہیں اداکرناہے۔