جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

مسجدوں کے درمیان شراب خانے کے قیام کا انکشاف،بلا روک ٹوک شراب کی فروخت جاری،یہ پاکستان کا کون سا علاقہ ہے؟افسوسناک انکشافات، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے سوموٹوایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہنوازبھٹوکالونی سوفیصدمسلم آبادی پر مشتمل ہے،لیکن علاقے میں غیر مسلموں کے نام پر بلاکسی روک ٹوک کے شراب فروخت ہورہی ہے،حکمرانوں سے توکوئی امید نہیں ہے لیکن چیف جسٹس ثاقب نثارجس طرح فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائیاں کررہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر نوٹس لیں اور

مسلمانوں کی آبادی میں مساجد ،مدارس اور اسکول کے درمیان قائم شراب خانے کو فی الفوربندکرائیں۔یہ باتیں انہوں نے شاہنوازبھٹو کالونی کے مکینوں کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔وفد نے بتایاکہ شراب خانے کے مالک نے شراب بیچنے کا لائسنس اس بنیاد پر حاصل کیاہے کہ یہاں غیر مسلموں کے پانچ سوگھر ہیں لیکن حکومتی محکمے نے لائسنس جاری کرتے ہوئے علاقے کا سروے کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔انہوں نے بتایاکہ علاقے میں ایک بھی غیر مسلم آباد نہیں ہے اور شراب خریدنے والے باہر سے آتے ہیں ،مذکورہ شراب کا اسٹورعین آبادی کے درمیان ہے،ہم گھرگرہستی والے لوگ ہیں ،ہمارے بچے اس شراب خانے کی وجہ سے بگڑ رہے ہیں ،بچیوں کو اس روڈ پر چلنے میں دشواری ہوتی ہے،آنے جانے والے لوگ عجیب نظروں سے گھورتے ہیں جس کے باعث روزانہ جھگڑے معمول بن چکے ہیں،دوسری جانب اسلحہ تانے شراب خانے کے گارڈ علاقے میں خوف کی علامت بن چکے ہیں،نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کے لئے اسی روڈ سے گزرناہوتاہے ،ہم پریشان ہیں آخرکیاکریں۔وقارحسین گورچانی نے وفد کو یقین دلایاکہ چیف جسٹس ثاقب نثارتک اس معاملے کو پہنچایاجائے گاجس پر وہ ضرورایکشن لیں گے۔بصورت دیگر علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…