پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان اور فرانسیسی صدر کی فون کال پہلے سے طے شدہ تھی، عمران خان نے فون سننے سے انکار کیوں کیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان جب سینئر صحافیوں سے ملاقات کر رہے تھے تو فرانسیسی صدر کا فون آیا اس موقع پر عمران خان نے فون سننے سے معذرت کی تھی، اس تمام صورتحال کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ جب وزیر اعظم سینئر صحافیوں سے ملاقات کر رہے تھے اس وقت فرانس کے صدر کی پہلے سے طے شدہ کال آئی جس پر انہوں نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو

ہدایت کی کہ کال کا وقت تبدیل کر دیا جائے۔ یاد رہے کہ دو ملکوں کے سربراہان کے درمیان فون پر بات کرنے کا وقت پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے اور ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کسی حکمران کو دوسرے ملک کے حکمران کی جانب سے غیر متوقع طور پر کال موصول ہو۔ فون کال سے قبل اس ملک کے سفارت خانے کی طرف سے درخواست کی جاتی ہے جس کے سربراہ گفتگو کرنے کی خواہش رکھتے ہوں، جس میں فون پر ہونے والی بات چیت کے ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اگر دوسرا حکمران رضامندی کا اظہار کرے تو سفارتی پروٹوکول کے مطابق کال کا وقت طے کیا جاتا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی کال پہلے سے طے شدہ تھی، اسی حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وقت میں ردوبدل کی کوشش کی تھی کیونکہ وزیراعظم ایک اجلاس میں تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کی فون پر گفتگو ہوگئی تاہم اس بارے میں ذرائع ابلاغ کو آگاہ نہیں کیا جا سکا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان جب سینئر صحافیوں سے ملاقات کر رہے تھے تو فرانسیسی صدر کا فون آیا اس موقع پر عمران خان نے فون سننے سے معذرت کی تھی، اس تمام صورتحال کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…