جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

ہم سے غلطی ہو گئی، نواز شریف کے دور حکومت میں یہ کام کرنا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ بعد وزیراعظم عمران خان ایک بہادرانہ اعتراف کریں گے کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ فلاں فلاں لوگ یا ادارے ٹھیک کام نہیں کر رہے اور ہم سب کو ان کے اعتراف پر بہت خوشی بھی ہو گی۔ پروگرام کے دوران معروف صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کاشف عباسی نے بڑا اچھا سوال کیا کہ جیسے آپ حکومت چلا رہے ہیں

ایسا لگ رہا ہے کہ آپ حکومت لینے یا وزیراعظم بننے کے لیے تیار نہیں تھے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاں یہ بات ٹھیک ہے، میں چیزیں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ وزیراعظم کے اس جواب پر میں نے کہا کہ میں اور عامر متین ان لوگوں میں سے ہیں جو یہ کریڈٹ لے سکتے ہیں کہ مسلسل پانچ سال یہ کہتے رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں جائیں، وقفہ سوال و جواب میں بیٹھیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بیٹھیں، فارن آفس کمیٹی میں بیٹھیں، فنانس کمیٹی میں بیٹھیں تاکہ آپ کو پتہ تو چلتا کہ گورننس ہوتی کیا ہے، بیوروکریسی کیسے فیصلے کرتی ہے اور وزیراعظم کس طرح فیصلے کرتا ہے، منصوبے کیسے بنتے ہیں، فائل ورک کیسے ہوتا ہے اور میرے یہ سب کچھ کہنے پر فواد چوہدری نے سر ہلا کر میری بات کی تائید کی کہ آپ ٹھیک بات کر رہے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان حکومت میں آ گئے ہیں اور اب بیورو کریسی انہیں بریفنگ دے رہی ہے، اپنی مرضی کے اعداد و شمار دے رہی ہے اور اپنی مرضی کے حل بتا رہی ہے جو ہم پہلے پانچ سالوں میں دیکھتے رہے ہیں۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ تین ماہ بعد وزیراعظم عمران خان ایک بہادرانہ اعتراف کریں گے کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ فلاں فلاں لوگ یا ادارے ٹھیک کام نہیں کر رہے اور ہم سب کو ان کے اعتراف پر بہت خوشی بھی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…