جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سختی کے دن آگئے،خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری ،حکومت پنجاب نے ہفتہ وارچھٹی کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد شروع کردیاہے ریلوے ، پی آئی اے ، ائیر پورٹ ، پی ٹی سی ایل ، پی ٹی وی ، کنٹونمنٹ بورڈ میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مقرر کردیا گیاہے جبکہ صوبائی محکموں ، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں ، ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر بھی صبح 9بجے حاضری ہو گی شام پانچ چھٹی ہو گی ۔

صوبائی محکموں میں نئے اوقات کار منگل کے روز سے نافذ العمل کردیا گیا ہے تاہم دفتری اوقات کار میں تبدیلی سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں ۔اور بعض ملازمین نے موقف اختیارکیا ہے کے دوردراز جانے والے ملازمین اور خواتین کو مشکلات درپیش آئیگی ۔ تاہم سول سیکرٹریٹ ،محکمہ تعلیم ، صحت سمیت دیگرصوبائی محکموں کے ملازمین اس سے قبل بھی قبل از وقت چھٹی کرتے تھے ۔ جبکہ حکومت پنجاب نے ہفتہ اتوار کی چھٹی منظور کر لی،چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات دفتروں میں نو بجے سے پانچ بجے تک کام ہوگا جبکہ نماز ظہر کے لیے 30منٹ کی بریک ہوگی اسی طرح جمعتہ المبارک کے دن نو بجے سے پانچ بجے تک کام ہوگا جبکہ لنچ اور نماز جمعہ کیلئے ساڑھے بارہ سے دو بجے تک بریک ہوگی ۔جس کے بارے میں پنجاب کے تمام دفاتر میں نوٹیفکیشن بجھوا دیا گیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد شروع کردیاہے ریلوے ، پی آئی اے ، ائیر پورٹ ، پی ٹی سی ایل ، پی ٹی وی ، کنٹونمنٹ بورڈ میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مقرر کردیا گیاہے تاہم دفتری اوقات کار میں تبدیلی سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…