جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات،قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد ،بڑے بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کافیصلہ،یہ کام فوراً کیاجائے، ہدایات جاری کردیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکوت کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے مثالی ہو نی چاہئے، کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے، کابینہ ارکان کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں،اراضی ہتھیانے اور تجاوزات میں ملوث بڑے مافیاز اور گروپوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اراکین غیر ضروری اخراجات کم کر کے دوسروں کیلئے مثال قائم کریں، حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے انتھک محنت کریں

تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات ہفتہ کو وزیراعلی سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ کابینہ ارکان کرپشن کی نشاندہی کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے کرپٹ عناصرکیخلاف سخت کارروائی کریں۔وزیراعظم نے پنجاب میں بالعموم اور لاہور میں بالخصوص اراضی ہتھیانے اور تجاوزات پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کابینہ اراکین کو اراضی ہتھیانے اور تجاوزات میں ملوث بڑے مافیاز اور گروپوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاوزات اور اراضی ہتھیانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو اپنی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے بچت اور سادگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ ارکان غیر ضروری اخراجات کم کر کے

دوسروں کیلئے مثال قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے انسانی ترقی پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان خطے میں انسانی ترقی کے انڈیکس میں کم ترین سطح پر ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی کابینہ پر زور دیا کہ وہ موجودہ حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے انتھک محنت کریں تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں تسلسل کیساتھ صوبے کا دورہ کرونگا اور پہلے 100 روزہ ایجنڈے کی نگرانی کرونگا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پر پہنچنے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزردار نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ وزیراعظم کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور نئے پاکستان سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پودا بھی لگایا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…