پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پارٹی نے این اے 53سے طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ د یا تو آزاد الیکشن لڑوں گا،ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما نے بغاوت کا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 53اسلام آباد سے امیدوار ساجد عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سابق وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ناہلی وجہ سے (ن)لیگ وفاقی دارالحکومت کی تینوں نشستوں پرشکست سے دوچار ہوئی،

اگر پارٹی نے این اے 53سے طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کی کوشش کی تو بھرپور مخالفت و مزاحمت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا، طارق فضل چوہدری قومی سطح کا لیڈر نہیں وہ صرف ایک حلقہ سے ایم این اے رہا۔ جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ساجد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ انتخاب این اے 52 ہے اور حلقہ این اے 53سے ان کا کوئی تعلق نہیں، یہاں کا ٹکٹ پارٹی ورکرز کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل قومی سطح کے لیڈر نہیں وہ ایک حلقے کے ایم این اے رہے ہیں، پارٹی لیڈر شپ نے مجھے ٹکٹ دینے کیلئے گرین سگنل دیا تھا جس پر میں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں، اگر کسی مصلحت یا دباؤ کے تحت پارٹی قیادت نے ڈاکٹر طارق کو ٹکٹ دینے کی کوشش کی تو ہم ہر سطح پر اس کی مخالفت اور مزاحمت کریں گے ، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دوں گا، کسی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں تیس سال سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ ہوں اور اسلام آباد کی مسلم لیگ (ن) کا سب سے سینئر کارکن ہوں، ڈاکٹر فضل چوہدری تو سال 2000میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے اور ڈاکٹر طارق فضل کی نااہلی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر شکست سے دوچار ہوئی، اگر پارٹی قیادت نے ایسے شخص کو پھر آگے لانے کی کوشش کی تو اس سے پارٹی کو ہی نقصان ہو گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…