جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بین الاقوامی دورے اس وقت میری ترجیحات میں شامل نہیں،اقوام متحدہ جا کر 4 دن ضائع نہیں کرنا چاہتا بلکہ میں اب کیا کروں گا؟عمران خان کاصحافی کو دبنگ جواب ،حیران کرڈالا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی وضاحت پیش کر دی اور کہاکہ عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا، بین الاقوامی دورے اس وقت میری ترجیحات میں شامل نہیں ،یہ صرف ملکی مفاد میں کیے جائیں گے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جا کر 4 دن ضائع نہیں کرنا چاہتا ، ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے ، وزیراعلی پنجاب کو تین ماہ دیں،

پھر کارکردگی پر بات کریں، میڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تنقید ضرور کریں گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے کہا کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں۔ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کو تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات کریں، میڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کے حوالے سے بتایا کہ یہ مہم تین ماہ جاری رہے گی اور ڈاکٹر عشرت حسین کفایت شعاری کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، کفایت شعاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔اپنی ٹیم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ٹیم چنی ہے ان کا ماضی کیا تھا اس کا ذمہ دار ں ہیں،

ٹیم کو بتا دیا ہے کہ حال میں ایک روپے کی بھی ہیر پھیر برداشت نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وزیر مستقل نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر تبدیلی ہو گی۔بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دورے اس وقت میری ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دورے صرف ملکی مفاد میں کیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہاں جا کر 4 دن ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوئی غلط بات نہیں مانی جائے گی، امریکا سے لڑ نہیں سکتے، ان سے تعلقات بہتر کریں گے۔امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ بھی پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزرا کے ہمراہ کیے گئے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا، دورے میں کہا گیا کہ ادارہ آپ کے پیچھے ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…