بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہاں! ہیلی کاپٹر کافی کلو میٹر فیول خرچ 55 روپے ،تنقید کرنے والوں کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے آئینہ دکھادیا،ایسی مثال دیدی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر کمپنی کا مینوئل دیکھیں تو فی کلو میٹر فیول خرچ 55 روپے ہی بنتا ہے لیکن اس میں پائلٹ اور ہیلی کاپٹرکے دیگر اخراجات شامل نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ جو لوگ ہیلی کاپٹر فیول سے متعلق باتیں کر رہے وہ کبھی رکشہ میں بھی نہیں بیٹھے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں 200 سے زائد گاڑیاں اضافی رکھی گئیں اور غیر ضروری گاڑیوں کو نیلام کیا جا رہا ہے۔پانچ کروڑ کی گاڑی کم قیمت پر

نیلامی کرنے سے قومی خزانے کو نقصان سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ 5 کروڑ کی گاڑی 6 کروڑ میں بیچیں گے۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی مہمانوں کی آپ کو بہت فکر ہے لیکن پہلے اپنے عوام کا حال دیکھیں، مودی یا پاکستان آنے والی کسی بھی غیر ملکی شخصیت کی عام گاڑی میں بیٹھنے سے شان میں کمی نہیں آئے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…