پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

واقعی تبدیلی آ گئی، اعتزاز احسن بھی عمران خان کی تعریفیں کرنے لگے، بے نظیر بھٹو کے بعد اب عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو میں ایسا کیا ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان کی صدارت کے لیے نامزد امیدوار اعتزاز احسن سے جب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا جو پرتپاک استقبال ہوا ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے،

جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جو استقبال ہوا ہے اس میں سب سے منفرد چیز یہ ہے کہ تمام جنرلز نے اپنی آرمی کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سلیوٹ کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو شہید وزیراعظم بنیں تو ان کا استقبال جی ایچ کیو میں جنرل مرزا اسلم نے کیا، انہوں نے روایت شروع کی کہ وزیراعظم کا استقبال کرتے ہوئے کیپ کے بغیر ریسیو کیا اور اس وجہ سے انہوں نے وزیراعظم کو سلیوٹ نہیں کیا، مرزا اسلم کے بعد وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا استقبال کرنے والے تمام افسران نے کیپ نہیں پہنی ہوئی تھی اور انہوں نے سلیوٹ نہیں کیا، جنرل مرزا اسلم جونیجو صاحب کے سامنے ایسی روایت قائم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ تمام جنرلز عمران خان کو سلیوٹ مار رہے ہیں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے، ہماری آرمی اب فیلڈ آرمی ہے، یہ اب جی ایچ کیو آرمی نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ آرمی نے ضرب الحزب شروع کیا اور اب آپریشن ردالفساد شروع کیا ہوا ہے، ان میں ان کی اموات ہوئی ہیں ان کے افسر اور جوان شہید ہوئے ہیں، دشمن بہت سفاک ہے، ہماری آرمی نے ان کی طاقت کو ختم کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ امریکہ کا سپاہی اگر افغانستان میں اتارتے ہیں تو وہ بھی ہمارے فوجی کی طرح نہیں لڑ سکتا حالانکہ ان کے پاس جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام جنرلز عمران خان کو سلیوٹ مار رہے ہیں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…