منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹر کا استعمال کیوں کرتاہوں؟ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا میں تنازعہ، سپریم کورٹ اب کیا کرے گی؟وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو کام کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے پھر کھل کر تنقید کریں ٗجب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا ٗچیئرمین نیب کو کہہ دیا ہے حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ٗ عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ٗ امریکہ کی کوئی غلط بات نہیں مانی جائے گی،

امریکہ سے لڑ نہیں سکتے ٗان سے تعلقات بہتر کریں گے ٗ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے ٗ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا ٗ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تنقید ضرور کریں گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے کہا کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ٗپاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت دلیر آدمی ہیں، تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کو کام کے لیے 3 ماہ کا وقت دیں پھر کار کر دگی پر تنقید کریں ٗمیڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی کوئی غلط بات نہیں مانی جائے گی، امریکہ سے لڑ نہیں سکتے،

اْن سے تعلقات بہتر کریں گے۔گزشتہ روز وفاقی وزراء کے ہمراہ کیے گئے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا، دورے میں کہا گیا کہ ادارہ آپ کے پیچھے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے، ماضی میں حکمران بْلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے تھے، پاکستان کو فائدہ ہوا تو پھر غیر ملکی دورہ کروں گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈی پی او پاکپتن سے متعلق حقائق سپریم کورٹ میں آ جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم اوورسیز پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے مہم شروع کریں گے۔صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…