منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

وزراء کی غلطیاں اور میڈیا کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل،صرف تین مہینے اور پھر کیا ہوگا؟ صحافیوں سے ملاقات کے دوران دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو کام کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے پھر کھل کر تنقید کریں ٗجب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا ٗچیئرمین نیب کو کہہ دیا ہے حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ٗ ٗ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے ٗ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا ٗ

اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تنقید ضرور کریں گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے کہا کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ٗپاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت دلیر آدمی ہیں، تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کو کام کے لیے 3 ماہ کا وقت دیں پھر کار کر دگی پر تنقید کریں ٗمیڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔گزشتہ روز وفاقی وزراء کے ہمراہ کیے گئے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا، دورے میں کہا گیا کہ ادارہ آپ کے پیچھے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے،

ماضی میں حکمران بْلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے تھے، پاکستان کو فائدہ ہوا تو پھر غیر ملکی دورہ کروں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم اوورسیز پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے مہم شروع کریں گے۔صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…