پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

توہین آمیز خاکے،ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور اس کے سفیر کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے؟ خیبرپختونخوا نے وفاق سے دھماکہ خیز مطالبہ کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوااسمبلی نے ہالینڈمیں توہین رسالتؐ پرمبنی خاکوں کے مقابلے کیخلاف مذمتی قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرلی ہے قراردادپی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے پیش کی قراردادپرپی ٹی آئی کے اراکین آصف خان،عارف خان،فضل شکور،پختون یاراوردیگرکے دستخط درج تھے ۔ فضل الہی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈ میں نبی کریمؐ کے خاکوں کا مقابلہ منعقد کیاجارہاہے جوصرف اور صرف مسلمانوں کی دل آزاری کاسبب ہے اور

وہ معاشرے جوخودکوآزادی کااظہار اور انسانی حقوق کے علمبردارسمجھتے ہیں، جب مسلمانوں کیخلاف بات آتی ہے تو ایک ہوجاتے ہیں اور اس وقت انسانی حقوق بھول جاتے ہیں اس طرح کے خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اور عالم اسلام سخت بے چینی کاشکار ہے لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کرے اور ان خاکوں کے مقابلے منسوخ کرائے اور اگر پھربھی نہ مانے توہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن عنایت اللہ کااصرارتھاکہ قرادادمیں ترمیم کرکے ہالینڈکے مصنوعات کابائیکاٹ اور ہالینڈکے سفیرکوملک بدرکیاجائے تاہم پی ٹی آئی اراکین نے ایوان کوبتایاکہ قراردادمیں پہلے ہی سفارتی تعلقات ختم کرنے کاذکرشامل ہے اس لئے ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ،جس کے بعد ڈپٹی سپیکر محمودجان نے قراردادکی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ خیبرپختونخوااسمبلی نے ہالینڈمیں توہین رسالتؐپرمبنی خاکوں کے مقابلے کیخلاف مذمتی قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرلی ہے قراردادپی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے پیش کی قراردادپرپی ٹی آئی کے اراکین آصف خان،عارف خان،فضل شکور،پختون یاراوردیگرکے دستخط درج تھے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…