پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا رو یہ ایسا رہا تو حکومت کا خاتمہ کتنے دن میں ہوجائے گا؟رانا ثنا اللہ نے بڑی پیش گوئی کردی،پیپلزپارٹی پر بھی سنگین الزام عائد

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا جو رویہ ہے یہ 6ماہ بھی حکومت نہیں چلا سکتے، پیپلز پارٹی نے حکومتی امیدوار کو سہولت دینے کیلئے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ، عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو کلچر متعارف کرایا آج اس کو بھگت رہے ہیں، جن شہدا نے اس ملک میں امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے، عمران خان کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کی وجہ

پر پوری دنیا مذاق اڑا رہی ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے صدارتی امیدوار کیلئے مولانا فضل الرحمن ہیں دوسرا کوئی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومتی امیدوار کو سہولت دینے کیلئے اپنا امیدوار کھڑاکیا ہے4243 ہمارے تمام ممبران اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اصل مسئلہ سندھ حکومت ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں پیپلز پارٹی کو سہولت فراہم کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی ان کو وفاق میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔عمران خان جس قسم کی سیاست کر رہے ہیں ، کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو کلچر متعارف کرایا آج وہی ان کے سامنے آرہا ہے۔ پہلے وزیر اعلی عثمان بزدار کو لوگ بھولے نہیں تھے کہ اب پنجاب کے وزار اطلاعات فیض الحسن چوہان کو یاد کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جو ہیلی کاپٹر کے استعمال کی وجہ بتائی اس پر پوری دنیا مذاق اڑا رہی ہے۔پہلے ہم یہ توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی اڑھائی سال تک حکومت کر لے گی اور ہم مڈ ٹرم انتخابات کی طرف جائیں، لیکن ان کے رویے کے باعث ایسا لگ رہے ہے کہ یہ حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔ جن لوگوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ان کو وجہ سے ملک کے اندر امن قائم ہوا ہے، قو می یوم شہدا کے موقع پر ان ستاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اختلاف ہر معاملے پر ہو سکتا ہے لیکن جن لوگوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے اس حوالے سے سب لوگ متفق ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…