بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ریلورے ریسٹ ہاؤسز کی مخالفت کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے دورہ کراچی کے دوران کہاں قیام کیا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) ریلوے ریسٹ ہاؤسز کی مخالفت کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کی شب کراچی آمد کے بعد للی برج کے قریب واقع منسٹر ریسٹ ہاؤس میں ہی قیام کیا ۔جس سے ان کے قول وفعل میں تضاد واضح ہوگیا ۔شیخ رشید احمد ریسٹ ہاؤس میں قیام کے بعد جمعرا ت کی صبح سٹی اسٹیشن پہنچے او ر انہوں نے ریلوے افسران کے اجلاس کرتے ہوئے بریفنگ لی اور بعد ازاں انہوں نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

تاہم وزیر ریلوے نے ملازمین یا ریلوے کی ٹریڈیونین کے کسی نمائندے سے کوئی ملاقات نہیں کی ۔جس پر ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی صدر منظور رضی نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ شیخ رشید احمد کو ادارے کے محنت کشوں اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے ملاقا ت کرنی چاہیے تھی ۔منظور رضی نے کہا کہ اصل سادگی یہ ہے کہ شیخ رشید احمد ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین میں سفر کریں ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹرینیں چلانے سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا عام آدمی کو اگر سفر کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے تو اس کے لیے لازم ہے کہ اندرون سندھ یا اندرون پنجاب جو ٹرینیں بند کی گئی ہیں انہیں بحال کیا جائے تاکہ ایک غریب آدمی کم سے کم کرایے میں ٹرین کی سروس حاصل کرسکیں ۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے ریلوے کے 12ریسٹ ہاؤسز کے خاتمے کا اعلان کیا تھالیکن انہوں نے خود ریلوے ریسٹ ہاؤس میں قیام کو ترجیح دی ۔ ریلوے ریسٹ ہاؤسز کی مخالفت کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کی شب کراچی آمد کے بعد للی برج کے قریب واقع منسٹر ریسٹ ہاؤس میں ہی قیام کیا ۔جس سے ان کے قول وفعل میں تضاد واضح ہوگیا ۔شیخ رشید احمد ریسٹ ہاؤس میں قیام کے بعد جمعرا ت کی صبح سٹی اسٹیشن پہنچے او ر انہوں نے ریلوے افسران کے اجلاس کرتے ہوئے بریفنگ لی اور بعد ازاں انہوں نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…