بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ضمنی انتخابات میں آن لائن ووٹ کاسٹ کی سہولت میسر کردی گئی،ووٹ کیسے ڈالنا ہے؟ طریقہ کار کی تفصیلات جاری

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ضمنی انتخابات میں آن لائن ووٹ کاسٹ کی سہولت میسر کردی گئی،ووٹ کیسے ڈالنا ہے؟ طریقہ کار کی تفصیلات جاری اسلام آباد (این این آئی)اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملتے ہی ضمنی انتخابات میں آن لائن ووٹ کاسٹ کی سہولت میسر کردی گئی۔سمندر پار پاکستانیوں کو ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے

چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملتے ہی ضمنی انتخابات میں آن لائن ووٹ کاسٹ کی سہولت میسر کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے ضمنی الیکشن میں تارکین وطن گھر بیٹھے آن لائن ووٹ ڈالیں گے، ووٹنگ کیلئے نائیکوپ کارڈ،پاسپورٹ اور ای میل ایڈریس لازمی ہو گا۔عثمان مبین نے طریقہ کار سے متعلق بتایا کہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ای میل اکاؤنٹ بنائے گا اور خود کار نظام تصدیق کیلئے ووٹرز سے مختلف سوالات بھی کریگا ،تصدیقی عمل مکمل کرنے پر ووٹر متعلقہ حلقے میں ووٹ ڈال سکے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت مہیا کر دی ہے پہلے مرحلے میں مخصوص حلقوں سے تعلق رکھنے والے سمندرپارپاکستانی ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی،یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا www.overseasvoting.gov.pk پر 15 ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…