بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اہم ترین سرکاری ادارے کو بند کرنے اور اس کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی خبریں، ادارے کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اہم ترین سرکاری ادارے کو بند کرنے اور اس کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی خبریں، ادارے کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا،ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے میڈیا میں کارپوریشن کی بندش بارچلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے

انہیں حقیقت کے برعکس قرار دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے پروکیورمنٹ پر پابندی عارضی ہے جو بہت جلد ختم کر دی جائیگی، کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ جمعرات کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کارپوریشن کی بندش کے بارے میں چلنے والی خبروں کو حقیقت کے برعکس قرار دیا اور اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی پلان زیر غور نہیں البتہ اس کی دوبارہ تشکیل نواور بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزارت صعنت و پیداوار کی طرف سے پروکیورمنٹ پر پابندی بھی اس ضمن میں ہے اور بہت جلد یعنی آئندہ ہفتے تک یہ پابندی بھی اٹھا لی جائے گی اور عوام کی سہولت میں اضافے کے لئے کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں بہتری لائی جائے گی تاکہ ان کو سستی اور معیاری اشیاء خورد و نوش خریدنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کے کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…