اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت اپنا سب سے بڑا وعدہ پورا کرنے کو تیار، پٹرول کی قیمتوں میں کمی،وہ اعلان کرہی دیا گیا جس کا سب کو انتظارتھا‎

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نےکہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں ،اپنی سمت کا تعین کر لیا ،ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہے ہیں،قوم سے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی بھرپور سعی کریں گے ،مراعات نہیں لیں ،کفایت شعاری مہم ایک مثال بنے گی ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹی جارہی ہے نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں

اس نظا م میںبہت ساری خامیاں ہیں امید ہے نئے بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط اور فعال ہو گی اور ایک نئے سنہری دور کا آغاز ہو گا غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے عمران خان نے ایک سوچ دی ہے جس سوچ نے کرپشن کو کچلا ہے کفایت شعاری مہم سے ایک مثال قائم ہو گی جو پاکستان کی تعمیری سیاست اور بہترین سیاسی و جمہوری نظام کی آئینہ دار ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیشتر الائونس اور مراعات نہیں لئے اپنی ذاتی گاڑی استعمال کررہا ہوں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک دفتر میں کام کرتا ہوں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران صرف چائے کا استعمال کرتا ہوں اور تمام اخراجات ذاتی جیب سے ادا کرتا ہوں ان سب کا مقصد ایک ایسا حکومتی نظام ہے جو ماضی کے روایتی نظام کا متبادل اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصو ل کا ذریعہ ہے ہم خود ایک مثال بن کر قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں یہی تبدیلی کا آغاز ہے غلام سرور خان نے کہا کہ ستمبر میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہا ہوں اور یہ خود عوام دیکھے گی کہ ہم نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے وہ کس طرح سے پورے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے تمام وہ وعدے جو انتخابات سے قبل کئے گئے ان کو پورا کرنے کے لئے مکمل سعی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…