اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں ) وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاہے کہ میاں افتخار پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے جس شخص کی نشاندہی کی گئی ہے وہ افغانستان میں ہے ،اس شخص کو افغان صوبے کنڑ میں تربیت دی جا رہی ہے ،میاں افتخار کی نوشہرہ میں رہائش گاہ پر 7 سیکیورٹی ہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔جمعرات کو سینیٹ میں اجلاس میں اظہار خیا ل کر تے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار کو
جاری تھریٹ الرٹ کا معاملہ ایوان میں اٹھایا گیا تھا ،خیبر پختوانخوا حکومت کے سینیئر وزیر عاطف خان نے میاں افتخار سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے ،تھریٹ الرٹ میں میاں افتخار پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کا حلیہ بتایا گیا تھا ،میاں افتخار پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے جس شخص کی نشاندہی کی گئی ہے وہ افغانستان میں ہے ،اس شخص کو افغان صوبے کنڑ میں تربیت دی جا رہی ہے ،میاں افتخار کی نوشہرہ میں رہائش گاہ پر 7 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔