منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

ایبٹ آباد میں کھلاڑیوں کے اللہ اللہ کے ورد ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی آرمی انسٹرکٹر کے زیرنگرانی اہم مشقیں جاری

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

ایبٹ آباد(آئی این پی)ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں جاری ہے۔پلیئرز نے آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی تیر اندازی کی اور فٹنس بہتر بنانے کیلئے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سائیکلنگ بھی کی، ٹیم کو آرمی اسکول میں انسٹرکٹرز نے ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔ کھلاڑیوں نے اللہ اللہ کا ورد کرتے ہوئے جاگنگ کی، تیر اندازی کے گر سیکھے اور سائیکلنگ کا لطف بھی اٹھایا۔آرمی کے انسٹرکٹر نے

قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فٹنس پر لیکچر دیا، کھلاڑیوں کوجسمانی ورزشیں اورمختلف مشقیں کرائی جارہی ہیں۔کیریبیئن لیگ میں شریک شعیب ملک اورعمادوسیم سمیت کیمپ کے لیے منتخب تمام 27پلیئرز کیمپ میں شامل ہیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کولیکچر بھی دیا۔ان کی ہدایت پرکیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔ مکی آرتھرکاکہنا ہے کہ مکمل فٹ کرکٹر ہی بہترمطلوبہ نتائج دے سکتے ہیں۔31دسمبر تک ایبٹ آباد میں فٹنس اور کنڈیشننگ کیمپ کے بعد لاہور میں شیڈول کیمپ میں پلیئرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کا 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔دوسال قبل دورہ انگلینڈ سے قبل بھی ایبٹ آباد میں ایساکیمپ لگایاگیاتھاجس سے کھلاڑیوں کوکافی فائدہ ہواتھا۔ایشیاکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 13ستمبرکویواے ای روانہ ہوگی۔جہاں اس کا پہلا میچ کوالیفائرسے ہوگا۔جبکہ بھارت سے معرکہ 19 ستمبر کوشیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…