بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت پاکستان ہالینڈ سے اپنے سفارتی و تجارتی مراسم فی الفور ختم کرے، دنیا بھر کے مسلمان ہالینڈ کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کردیں، مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آئی این پی)گستاخ رسول کی سزا، سر تن سے جدا ہے، مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، حکومت پاکستان ہالینڈ سے اپنے سفارتی و تجارتی مراسم فی الفور ختم کرکے اس کے سفیر کو ملک بدر کردے،پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمان ہالینڈ کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کردیں، گیرٹ وائلڈرز کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلہ اور نمائش کے مذموم اعلان پر خاموش رہنا کسی بھی صورت ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے

زیر اہتمام سیمینار میں تاجروں ، چیمبر، علما کرام اور دیگر مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ، چیئرمین فاؤنڈرز گروپ چوہدری عامر عطاء باجوہ،چیئرمین تاجر اتحاد گروپ خواجہ احمد حنیف، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد سلیمان مغل، قاری عبدالوحید، مولانا جاوید قادری، علامہ سید ضمیر الحسن شیرازی، علامہ سید علی فیروز، ملک محمود اعوان، ڈاکٹر محمد فاروق، مولانا رضوان کوثر، مولانا نگاہ مصطفی، قاضی احمد حسین چشتی، قاری احمد علی ندیم، قاری عدنان شیزاد، حافظ محمد صغیر، کامران سرور، شیخ نوید اقبال، مرزا فضل الرحمن اور دیگر نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام دشمنی میں حد سے بڑھ گئے، سرکار دو عالم کی حرمت و تقدس پر مرمٹنا کسی سعادت سے کم نہیں، دشمانان اسلام شعائر اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی اور حملوں کا سلسلہ ترک کردیں ورنہ امت مسلمہ کا ہر فرد سر پر کفن باند کر میدان عمل میں نکل آئے گا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت کو فوری طور پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ و نمائش کو فوری طور پر روکنے کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے،

اگر ہالینڈ کی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جب کہ حکومت پاکستان کو ہالینڈ سے اپنے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے علاوہ او آئی سی سمیت ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرنے چاہیے کیوں کہ ایسے اقدامات سے مسلمانوں کی دل آرازی ہوگی جسے کوئی بھی مسلمان قبول نہیں کرئے گا، ایمان کا آخری درجہ ہے کہ گستاخی رسول کرنے والوں کا سر تن سے جدا کردیا جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…