اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین کا افغانستان میں فوجی اڈہ ، چینی وزارت خارجہ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کی افغانستان میں چینی فوجی تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے منصوبے کی خبر کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچیوئنگ نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا، خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں اور زمینی حقائق کے برخلاف ہے،چین افغانستان میں کوئی فوجی اڈہ قائم نہیں کررہا اور نہ ہی اپنی فوج بھیج رہا ہے۔قبل ازیں چینی میڈیا کا فوجی ذرائع کے

حوالے سے کہنا تھا کہ چین اپنے پڑوسی ملک کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے افغان چین راہداری علاقے میں فوجی تربیتی کیمپ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے، یہ تربیت گاہ تمام تر بیجنگ کے خرچے سے بنائی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینی فوجی کیمپ افغانستان کے واخان کوریڈورمیں تعمیرہورہا ہے جہاں چینی فوج انسداددہشت گردی آپریشنزکے لیے بھیجی جائے گی جبکہ تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے بعد چین ایک بٹالین فوج تعینات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…