پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

عوام کو رکشے میں سفر کرنے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر کی ریگولر سروس چلا دیں، چند دنوں کی با ت ہے نواز شر یف ہمارے در میان موجود ہوں گے،سردار ایاز صادق کا دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چند دنوں کے با ت ہے نواز شر یف ہمارے در میان موجود ہوں گے انکے حوصلے بلند ہیں ‘ باتوں سے نیا پاکستان اور انقلاب نہیں آتاُ نئے پاکستان میں کون سا انصاف ہے ،ڈی پی او کو ایک شخص کاراستہ روکنے پر لائن حاضر کر دیا ‘اب عوام کو رکشے میں سفر کرنے کی ضرورت نہیں ، پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر کی ریگولر سروس چلا دیں لوگ 60سے 65روپے دینے کیلئے تیار ہیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب پروٹوکول لے کر ہسپتال گئے

اور ایک بچی زندگی کھو بیٹھی ،اس کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گااگر یہ سلسلہ جاری رہاتو ان کا راستہ روکیں گے اور احتساب کریں گےْ۔ وہ ہربنس پورہ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ، شیخ روحیل اصغر ،ملک وحید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سردارایازصادق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی عید ملن پارٹی میں آنا تھا مگر نیب والوں نے ان کیلئے چائے بسکٹ کااہتمام کر رکھاتھا جس کی وجہ سے نہیں آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل ناکام رہا ،اگر نگران حکومت کا بس چلتا تو سب (ن) لیگیوں کو جیل میں ڈال دیتے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ برے وقت میں چھوڑ دیتے ہیں ان کی عزت نہیں رہتی ۔نوازشریف سے جیل میں چار بار ملاقات ہوئی اور انکے حوصلے بلند ہیں بس چند دنوں کی بات ہے وہ ہم سب میں ہوں گے ۔انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو رکشے میں سفر کرنے کی ضرورت نہیں ،پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر کی ریگولر سروس چلا دیں اس شہر کے لوگ ہیلی کاپٹر پر سفر کیلئے 60سے 65روپے دینے کیلئے تیار ہیں ۔پروٹوکول نہ لینے کا راگ الاپنے والے بارہ بارہ گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر سے سفر کرتے ہیں،اب یہ نہ کہہ دیں کہ ہیلی کاپٹر سڑک پر چلائیں گے۔

دعویٰ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے ہم ان کو آئینہ دکھائیں گے وعدے بھی یاد کروائیں گے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ باتوں سے نیا پاکستان اور انقلاب نہیں آتا ،خدارا عوام کو جو وعدے کئے اسے پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کون سا انصاف ہے ،ڈی پی او کو ایک شخص کاراستہ روکنے پر لائن حاضر کیاگیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب پروٹوکول لے کر ہسپتال گئے اور ایک بچی زندگی کھو بیٹھی ،اس کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ۔وزیر اعلیٰ پچاس یا پچپن روپے ہیلی کاپٹر کا کرایہ دے کر ہسپتال گئے

اگر یہ سلسلہ جاری رہاتو ان کا راستہ روکیں گے اور احتساب کریں گےْ۔انہوں نے کہا کہ این اے 131 میں ضمنی الیکشن ہونے جارہاہے یہ ہمارا الیکشن ہو گا اس میں بھرپورحصہ لینا ہے ،14اکتوبر کو فیصلہ کن دن ہوگا ثابت کریں گے لاہور آج بھی (ن) لیگ کاقلعہ ہے۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی غیر مقبول جماعت کی ٹیم بن رہی ہے ووٹرز حیران اور پریشان ہیں مگر (ن) لیگ بھرپور اپوزیشن کرے گی اسمبلیوں کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی صدارتی الیکشن پر مختلف جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے ۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ سپورٹرز نے ان حالات میں (ن) لیگ کا ساتھ دے کر جو معرکہ مارا وہ معمولی بات نہیں ،ن لیگ کا صرف ایک ہی دولہا ہے اور وہ نوازشریف ہے،جب تک زندگی رہے گی کلمہ حق بلند کرتا رہوں گا ،کوئی مجھے مار دے یازبح کر دے لیکن حق کی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانا پاکستان ہی چاہئے جس میں محبت پیار باقی رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…