بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے خراب نہ کریں،پی ٹی آئی کے کتنے ایم این اے حکومتی نشستوں پر نہ بیٹھنے کا سوچ رہے ہیں؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما پھٹ پڑے

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے اراکین اسمبلی کو تمام غیر متعلقہ واٹس اپ گروپ چھوڑنے کی ہدایات کر دی ہے۔پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام اراکین صرف آفیشل گروپ میں شامل رہیں، میڈیا سے متعلقہ واٹس اپ گروپ میں صرف ترجمان شامل رہیں گے۔ذرائع کے مطابق

یہ فیصلہ پارٹی ڈسپلن قائم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑدیا ہے۔انہوں نے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں تو موبائل نمبر بھی ملتا ہے، خدا کے لئے اب بھی بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے خراب نہ کریں، اگر اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر آگے مسائل بنیں گے۔ انہوں نے کہا گورنر صاحب نے مجھے حلف برداری میں بلایا مگر عشائیے میں کیوں نہیں بلایا گیا۔یاد رہے کہ عامر لیاقت نے گزشتہ روز ایک ٹی وی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہا ہے کسی کو اس کا اندازہ نہیں، کراچی کے بہت سے ایم این ایز کو پوچھا ہی نہیں جا رہا۔ پی ٹی آئی کے 14 ایم این اے حکومتی نشستوں پر نہ بیٹھنے کا سوچ رہے ہیں، اس میں کراچی ہی نہیں خیبر پختونخوا کے ایم این ایز بھی شامل ہیں لیکن عمران خان کسی سے مشورہ ہی نہیں کر رہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…