اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میری نامزدگی کے بعدایم کیوایم کیلئے اپنا فیصلہ برقرار رکھنا مشکل ہوگا، برف پگھل رہی ہے،صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی بارے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ایم ایم اے کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے ایم کیو ایم صدارتی الیکشن میں ایسافیصلہ کرے گی جس کے پارلیمانی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔پہلے عارف علوی اکیلے امیدوار تھے اسلئے ایم کیو ایم نے انہیں ووٹ کا فیصلہ کیا۔تاہم میری نامزدگی کے بعدایم کیوایم کیلئے اپنا فیصلہ برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔وہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد آمد پر ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا،جس کے بعد مولانا نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عامر خان ، وسیم اختر ، نسرین جلیل ، مولانا راشد محمود سومرو ، محمد اسلم غوری فیصل سبزواری و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا کی بات رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور رابطہ کمیٹی اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے مولانا کو آگاہ کردیا جائے گا۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے رہنما ایم کیوایم پاکستان عامرخان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم منجھی ہوئی سیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی ضرورتوں کو سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے متحدہ اپوزیشن نے صدارتی امیدوار نامزد کیاجس کے بعد میرا فرض تھا کہ پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کروں اور انہیں اپنے موقف سے آگاہ کروں۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ہمارے موقف کو سنجیدگی سے سنا ہے۔جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ

مولانا فضل الرحمان صاحب سے ہمارا رشتہ سیاست سے بڑھ کرہے، مولانا فضل الرحمان صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں،مولانا فضل الرحمان سے قبل عارف علوی صاحب سے بھی ہمارے پاس آئے تھے،مولانا فضل الرحمان کا احترام ہے ان کا معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے رابطہ ٹوٹا نہیں ہے برف پگھل رہی ہے امید ہے کہ ایک مشترکہ موقف پر متفق ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…