پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو دنیا بھر میں شرمندہ کروا دیا، امریکی حکومت نے ایسا کاغذ پاکستان بھجوا دیا کہ پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا تحریری ریکارڈ پاکستان کو بھجوا دیا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دوران گفتگو کیا بات ہوئی۔ ایک موقر قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے دیے گئے تحریری ریکارڈ سے حکومت کو شرمندگی ہوئی ہے، امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پومپیو نے عمران کے ساتھ بات چیت کے دوران دہشت گردوں کے خلاف

فیصلہ کن کارروائی کا ذکر کیا تھا، پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے 5 ستمبرکے پاکستان کے دورے سے قبل ہی اس ایشو کو دفن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم مزید غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنا چاہتے، واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی پریس ریلیز حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا بیان پر قائم ہے تو ہم بھی اپنی بات پر قائم ہیں گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دیکر مسترد کردیا تھا۔اس حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ امریکا مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کی بات چیت سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔

منگل کو سینیٹ میں اظہارخیال کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیرخارجہ کی بات چیت مثبت، تعمیری اور دوستانہ انداز میں ہوئی جبکہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے جو بات کی اس کا ٹیلی فونک رابطے میں ذکر تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی پریس ریلیز حقائق سے برعکس ہے، ٹیلی فون پر جو بات ہوئی وہ بہت تعمیری اور قریب لانے والی تھی، امریکی پریس ریلیز میں

جس کا تذکرہ ہوا اس کا داستان میں ذکر نہ تھا، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان دیکھا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، تو پھر میں بھی اپنی بات پر قائم ہوں، غلطیاں ہو جاتی ہیں، ہم نے جو رپورٹ کیا وہ درست ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پانچ ستمبر کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان آرہے ہیں کوشش ہو گی کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتری کی طرف موڑیں ٗاس میں پاکستان کے عوام اور متنخب نمائندگان کی آراء کو ترجیح دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خارجہ اور دفاع کے معاملے پر ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لوں گا، قومی خارجہ اور دفاعی پالیسی پر ہم سب ایک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…