اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات بنیں پی ٹی آئی کے ترجمان نہیں، شریف خاندان کے خلاف سیاست سے عوام کو نوکریاں اور گھر نہیں مل سکتے،پرانے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں نہ لگائیں، اب جھوٹ بول کر کام نہیں کیا جا سکے گا۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات بنیں، پی ٹی آئی کے ترجمان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جھوٹ بول کر کام چلایا جا سکتا تھا لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف سیاست سے عوام کو نوکریاں اور گھر نہیں مل سکتے، نئے منصوبے لائیں اور پرانے منصوبوں پر نام کی تختیاں نہ لگائیں۔