کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حکومت ملتے ہی سادگی اپنانے کا عزم کیا تھا، اس اعلان کے بعد انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کر دی تھی لیکن سوشل میڈیا پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے سادگی اپنانے کے
دعوے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، ان کے پروٹوکول میں 28 سے زائد گاڑیاں تھیں اور ان کے پروٹوکول کی وجہ سے آدھا گھنٹہ ٹریفک کو روکنا بھی پڑا۔ یہ ویڈیو پروٹوکول کی وجہ سے روکے گئے ایک شخص نے بنائی، وہ شخص اس دوران یہ بھی کہتا رہا کہ تحریک انصاف والوں کا تو کوئی پروٹوکول ہی نہیں لیکن یہ دیکھیں کتنی گاڑیاں ہیں۔
Video mulahiza farmaein Quetta mein Sindh Governor Imran Ismail aur Deputy NA Speaker Qasim Suri kay motorcade ki – clip khatam ho gaya lekin motorcade ki gariyan khatam nahin hueen – 28 ya 29 tak tu count phonch gayee pic.twitter.com/63cEBcl7Px
— omar r quraishi (@omar_quraishi) August 29, 2018