بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آصف زرداری فریال تالپور انور مجید اور ان کے اہل خانہ کے تمام اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ ، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری فریال تالپور انور مجید اور ان کے اہل خانہ کے تمام اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ ، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں کراچی (این این آئی)ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد اب زرداری گروپ، آصف علی زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ، انور مجید اور ان کے اہل خانہ کے تمام اکانٹس منجمد کرنے کے لیے

اسٹیٹ بینک سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔منی لانڈرنگ کی رقم سے دبئی اور لندن میں جائیداد لینے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم لندن اور دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کھوسکی شوگر ملز میں اہم ریکارڈ جلانے پر انور مجید کے ضمانت پر رہا دو بیٹوں نمر مجید اور مصطفی مجید کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے پیسوں سے دبئی میں انور مجید نے ایک کمپنی بنائی اور اس کمپنی کے اکانٹ سے لندن میں بھی جائیداد خریدی گئی۔ ایف آئی اے کی ایک ٹیم اب دبئی اور لندن جانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ اومنی گروپ اور انور مجید کی جائیداد کے بارے میں تفصیلات لی جاسکیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کھوسکی شوگر ملز سے 27 ہارڈ ڈسک ملی ہیں جن کی مدد سے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے کافی مواد ملا ہے اب 3 مزید شوگر ملز پر چھاپوں کی تیاری کی جارہی ہے اب تک جو ثبوت سامنے آئے ہیں اس کی روشنی میں اومنی گروپ، انور مجید، آصف زرداری اور فریال تالپور کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…