اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف عامر لیاقت کے بیانات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ووٹ صرف عمران خان کے ویژن اور سوچ کی وجہ سے ملے ہیں ، جس سیٹ سے عامر لیاقت الیکشن جیتے ہیں میں بھی وہاں سے لڑتا ہوں تو پتہ چل جائے گا کہ ووٹ عمران خان کے نام کا ہے یا کسی اورکے نام کا ۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد نے کہا کہ عامر لیاقت کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ، ابھی تبدیلی نئی نئی آئی ہے ، منفی باتیں شروع کردیں جو پاکستان کے حق
میں نہیں ہے ، یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ۔انہوں نے چیلنج کیا کہ جس سیٹ سے عامر لیاقت جیتے ہین وہ سیٹ چھوڑیں میں وہاں سے لڑتا ہوں دیکھتا ہوں کراچی والے کسے ووٹ دیتے ہیں ، کراچی والوں نے عمران خان کی شخصیت کو دیکھ کر ووٹ دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر ایسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا ، ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے ،عمران خان کے نام پر کراچی میں ووٹ ملا ہے کسی اور وجہ سے نہیں ملا ، پورے پاکستان میں بھی عمران خان کے نام پر ووٹ ملا ہے۔