ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عامرلیاقت نے فادر آف بھارت اور سن آف بھارت کی اصطلاحات بارے کیا موقف اختیار کیا،وڈیو کلپس عدالت میں پیش کر دیے

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت عظمی میں انہوں نے سات صفحات پر مشتمل معافی نامہ جمع کرایا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نفرت انگیز ٹی وی پروگرام کی پاداش میں عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

عدالت عظمی میں انہوں نے سات صفحات پر مشتمل معافی نامہ جمع کرایا ہے پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں فادر آف بھارت اور سن آف بھارت کی اصطلاحات کسی پاکستانی کے لئے استعمال نہیں کیں۔تحریری جواب میں انہوں نے گزارش کی ہے کہ یہ اصطلاحات بھارتی میڈیا کے ان اینکرز کے لئے استعمال کیں جنہوں نے میری کردار کشی کی۔تحریری معافی نامے میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرے پروگرام کے کلپس کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ایک نجی ٹی وی کے اینکر نے میرے متعلق ایک ٹیبل اسٹوری کرکے رسوا کرنے کی ہر ممکن کو شش کی۔عدالت عظمی میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مجھے ذلیل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے تحریری معافی نامے میں عامر لیاقت حسین نے دعوی کیا ہے کہ نجم سیٹھی کو نہ ہٹانے کے لیے عمران خان کو قائل کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نجم سیٹھی کا ناقد ہوں لیکن ان کی بطور چیئرمین پی سی بی عزت کرتا ہوں۔عامر لیاقت حسین نے لکھا ہے کہ مخالف چینل نے نجم سیٹھی کے بارے میں ایک نہیں درجنوں باتیں کہیں اور اس حوالے سے وڈیو کلپس عدالت میں پیش کررہا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست سے دوچارکرنے والے عامر لیاقت حسین نے اپنے تحریری جواب میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے درخواست کی ہے کہ میری عزت کے ساتھ جو کچھ بعض عناصر کررہے ہیں ان کو بھی متنبہ کیا جائے۔عدالت عظمی میں عامر لیاقت حسین نے ٹی وی پروگراموں کے کلپس بھی علیحدہ سے جمع کرائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…