ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی معیشت کو قدموں پر کھڑا کر دیں گے، بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم وتکنیکی تربیت شفقت محمود سے ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر سیاہونگ یانگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کو تعلیم کے شعبہ میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن کے حل کے لئے حکومت مکمل طور پر پر عزم ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف چیلنجز میں سے تعلیم کے مختلف سلسلے یا نظام جو نجی اسکولوں ، سرکاری سکولوں اور مذہبی مدرسے یا اسکولوں پر مشتمل ہیں۔ اعلیٰ معیار تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی نظام میں امتیاز کو ختم کرنا بھی ایک چیلبنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم ایک جامع تعلیمی پالیسی بنانے پر کام کر رہے ہیں جو ان چیلنجز سے نمٹنے ، اعلیٰ معیار تعلیم کی یقینی فراہمی اور کھیل کے میدان کے مساوی مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی ‘‘ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہنر اور انسانی ترقی ہماری توجہ کا خاص مرکز ہیں ۔ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت بہت ضروری ہیں اور ہم سکل یونیورسٹیز کے قیام کے عمل سے گزر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ہم تمام تجارتی چیمبرز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔ وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کو پاکستان میں ہنر کی ترقی پر کام کرنا چاہیے ۔ کنٹری ڈائرکیٹر نے وفاقی وزیر کو اپنے فرائض منصبی سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے ، غربت کو کم کرنے اورترقی کے مقاصد کے حصول میں اے ڈی بی کے عزائم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ میں حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلہ میں اے ڈی بی کی خدمات کی پیشکش کی اور کہا کہ بنک پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔بعد ازاں جمہوریہ ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ یاردکل نے وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ وارانہ تربیت اور قومی تاریخی و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو مبارکباد دی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات زیر بحث آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…