گھوٹکی (نیوز ڈیسک)گھوٹکی میں وڈیرے کے بیٹے کا پندرہ سالہ لڑکی کونجی جیل میں قیدرکھنے کاانکشاف ہوا ہے۔ وڈیرے کے بیٹے نے کسان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے نجی قید میں بند رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں نواحی گاں چنالی میں وڈیرے کے بیٹے نے کسان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے۔ اغوا کے بعد
پندرہ سالہ لڑکی کو نجی قید میں بند کر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ لڑکی کے ورثا نے پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ورثا کا کہنا تھا کہ بااثر وڈیرے کے بیٹے نے مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا بول کر بیٹی کو اغوا کیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے بیٹی وڈیرے کے بیٹے کی قید میں ہے کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔