منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ ہسپتال کا کہہ کر دبار پہنچ جاتے ہیں، دوستوں کے گھر بھی ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں ،نیب اب کیوں تحقیقات نہیں کر رہی؟عابد شیر علی بہت کچھ کہہ گئے

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، پارٹی کی ہدایات پر حلقہ این اے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،ہیلی کاپٹر سروس اتنی سستی ہے تو پھر عام شہریوں کیلئے بھی شروع کریں، نیب سرعام ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر اب کیوں تحقیقات نہیں کررہی؟، حکومتی ارکان کے

پروٹول نہ لینے کے دعوے محض ڈارمہ ہیں۔ بدھ کو عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ہدایات پر حلقہ این اے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ہسپتال کا کہہ کر دربار پہنچ جاتے ہیں، ان کے اقدامات ایک اسٹیج ڈرامے کی مانند ہیں، وزیراعلی پنجاب ہیلی کاپٹر پر دوستوں کے گھر جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ قومی احتساب بیورو ( نیب)سرعام ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر اب کیوں تحقیقات نہیں کررہی؟عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنی سو مجبوریاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی نے کس طرح خود سے ہی امیدوار کا انتخاب کرلیا؟انہوں نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کامیڈی فلم کی طرح ہے اور حکومتی ارکان کے پروٹول نہ لینے کے دعوے محض ڈارمہ ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنی سو مجبوریاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی نے کس طرح خود سے ہی امیدوار کا انتخاب کرلیا؟عابد شیر علی نے کہا کہ اگر ہیلی کاپٹر کی سروس اتنی سستی ہے تو پھر لاہور اور پشاور میں عام شہریوں کے لیے بھی ہیلی سروس شروع کردیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…